نارووال( الجزیرہ ویب ڈیسک)نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نارووال کے سابق صدرجاں بحق ہو گئے۔
بتایا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر شاہد نورایڈوو کیٹ اپنی گاڑی پر گھر واپس آرہے تھے کہ محلہ خواجگان میں مسجد کے قریب مبینہ طور پر نامعلوم موٹر سائیکل سوارملزمان نے دن دیہاڑے انکی گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کی ذد میں آ کر وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو1122نے اطلاع ملنے پر نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔