Ultimate magazine theme for WordPress.

یونیورسٹی آف بلوچستان کا گرین یوتھ موومنٹ کلب کی جانب سے بہار کی شجرکاری مہم 2025

0

یونیورسٹی آف بلوچستان کا گرین یوتھ موومنٹ کلب کی جانب سے بہار کی شجرکاری مہم 2025
کوئٹہ،(الجزیرہ ویب ڈیسک) 14 مارچ 2025: یونیورسٹی آف بلوچستان کے گرین یوتھ موومنٹ کلب نے اپنی متوقع بہار کی شجرکاری مہم 2025 کا انعقاد کیا، جس کا مقصد ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا تھا۔ اس پروگرام کا آغاز یونیورسٹی آف بلوچستان کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے کیا۔
اس تقریب میں میں فیکلٹی آف مینجمنٹ سائنسز کی ڈین ڈاکٹر زینب، ڈائریکٹر آئی ایم ایس ڈاکٹر کنیز فاطمہ،جناب گل محمد کاکڑ، ڈاکٹر وحید نور اور یونیورسٹی آف بلوچستان کے پی آر اوجناب محمد صادق, ڈاکٹر بینیش ملک جناب عبد المالک انچارج بوٹینیکل گارڈن جناب فاروق بادینی ڈائریکٹر جنرل انجینئرنگ یونیورسٹی کے مختلف شعبوں کے اساتذہ اور طلباء نے بھی اس اہم موقع پر بھرپور شرکت کی۔
گرین یوتھ موومنٹ کے فوکل پرسن جناب ندا محمد خان نے شجرکاری مہم کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ماحولیاتی مسائل، جنگلات کی بحالی اور پائیدار ترقی میں اس کے کردار کو اجاگر کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یونیورسٹی کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ اور ماحولیاتی نظام کی بحالی کے لیے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔ ان کا پیغام شرکاء میں گہرا اثر چھوڑا، جس سے ماحولیاتی تحفظ کے لیے اجتماعی ذمہ داری لینے کی ضرورت کو اجاگر کیا گیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد بازئی نے گرین یوتھ موومنٹ کی اس مہم کو ترتیب دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے مزید سرگرمیوں کے لیے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اس طرح کی سرگرمیاں یونیورسٹی کے تعلیمی اور انتظامی ماحول کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتی ہیں اور ماحول دوست اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہیں۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.