بلوچستان میں سال نو کے پہلے دن ئی حادثات میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 28 لوگ زخمی ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق سب سے بڑا واقعہ ضلع خضداار کے علاقے وہیر میں پیش آیا جہاں باپ بیٹی ماں سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ اسی طرح کوئٹہ کوئلہ پھاٹک کے قریب پل پر ایکسڈنٹ ایک شخص جاں بحق ایک زخمی جنھیں ایدھی ایمبولینس کے زریعے ہسپتال منتقل کیا گیا
ایدھی زرائع مچھ کے قریب بی بی نانی کے مقام پر ٹو ڈی کار اور مزدا میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو مچھ ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔ مچھ روڈ حادثے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت شاہ ولد سید احمد، بسمہ اللہ ولد جمعہ خان، عبدالہادی ولد عبدلنافع کے ناموں سے ہوئی۔ مستونگ کوئٹہ تفتان قومی شاہراہ پر درینگڑھ تھانہ کے قریب مزدا گاڈی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ کان مہترزئی کے قریب میں کوچ اور سرکاری گاڑی میں ایکسیڈنٹ ہوا ایک سرکاری ملازم نصیب اللہ بلوچ جاں بحق ہوگیا۔
رکھنی. چھوڑی پل کے قریب کیری اور موٹرسائکل میں تصادم موٹرسائکل سوار سکندر نامی شخص زخمی۔ ژوب جالو پیٹرول پمپ کے قریب 2 ویگن گاڑیوں میں تصادم حادثے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔ قعلہ سیف اللہ کیڈٹ کالج ناسی کے قریب کار گاڑی کو حادثہ۔ حادثے میں 2 افراد زخمی ہوئے۔ کان مہترزی کے قریب مسافر کوچ اور پکپ گاڑی میں تصادم حادثے میں 1 شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوئے زخمیوں میں بچے اور خواتین شامل ہیں