Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the publisher domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/ustaman/domains/dailyaljazeeraqta.com/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
ادبی تحقیق اور حوالہ جات کے جدید طریقے” پر ایک روزہ ورکشاپ – Daily Aljazeera Quetta
Deprecated: Function WP_Dependencies->add_data() was called with an argument that is deprecated since version 6.9.0! IE conditional comments are ignored by all supported browsers. in /home/ustaman/domains/dailyaljazeeraqta.com/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131

Deprecated: Function WP_Dependencies->add_data() was called with an argument that is deprecated since version 6.9.0! IE conditional comments are ignored by all supported browsers. in /home/ustaman/domains/dailyaljazeeraqta.com/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
Ultimate magazine theme for WordPress.

ادبی تحقیق اور حوالہ جات کے جدید طریقے” پر ایک روزہ ورکشاپ

0

یونیورسٹی آف بلوچستان کے انسٹی ٹیوٹ آف بائیو کیمسٹری نے “ادبی تحقیق اور حوالہ جات کے جدید طریقے” پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

13مئی2025، یونیورسٹی ڈی۔پی۔ار

یونیورسٹی آف بلوچستان کے انسٹی ٹیوٹ آف بائیو کیمسٹری نے “میہرگڑھ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ” کے اشتراک سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس کا موضوع “ادبی تحقیق اور حوالہ جات کے جدید طریقے” تھا۔ اس ورکشاپ کا مقصد ابتدائی کیریئر کے محققین کو تحقیق کے جدید طریقوں، حوالہ جات کے انتظام، اور سائنسی تحریر کے لیے ضروری مہارتوں سے آراستہ کرنا تھا۔

اس ورکشاپ میں مختلف ماہرین نے شرکت کی، جن میں ڈاکٹر ظہیر شیران پی ایچ ڈی اسکالر/ریسرچر، ڈاکٹر ظہیر بلوچ زوٹیرو کے ماہر، اور ڈاکٹر آصف جتک لیکچرر، لوامز، پی ایچ ڈی ڈیٹا سائنسز* شامل تھے۔ انہوں نے شرکاء کو تحقیقاتی لٹریچر کی تلاش، حوالہ جات کے مؤثر استعمال، اور اوورلیف/لیٹیکس کے ذریعے سائنسی تحریر کے بارے میں عملی تربیت فراہم کی۔

اس ورکشاپ کے مہمانِ خصوصی فیکلٹی آف بائیولوجیکل، فارماسیوٹیکل اور ہیلتھ سائنسز کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر ظفر احمد تھے، جبکہ انسٹی ٹیوٹ آف بائیو کیمسٹری کے ڈائریکٹر/کنٹرولر امتحانات جامعہ بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر محمد شریف حسنی* ، نے بھی شرکت کی۔ ورکشاپ میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی اور اختتام پر تمام شرکاء کو اسناد تقسیم کی گئیں ۔ڈاکٹر سہیل احمد، شعبہ بایوکیمسٹری ، نے اس تقریب کو انتہائی محنت، لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ منظم اور کامیابی سے منعقد کیا۔ ان کی کوششوں کے باعث پروگرام کی مربوط تنظیم، بروقت تکمیل اور تمام شرکاء کے لیے ایک مؤثر اور معلوماتی تجربہ ممکن ہو سکا۔
یونیورسٹی آف بلوچستان کے ڈین فیکلٹی اور کنٹرولر امتحانات نے کامیاب علمی و تحقیقی ورکشاپ کے انعقاد پر تمام محققین، منتظمین، اساتذہ، طلباء و طالبات اور یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.