بولان میں ٹرین پر حملہ ، نہتے مسافروں خواتین و بچوں کو یر غمال بنانا خالصتاً دہشت گردی کا واقعہ ہے، میر شفیق الرحمن مینگل
خضدار ( الجزیرہ ویب ڈیسک ) جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ میر شفیق الرحمن مینگل نے کہا ہے کہ بولان میں ٹرین پر حملہ ، نہتے مسافروں خواتین و بچوں کو یر غمال بنانا خالصتاً دہشت گردی کا واقعہ ہے، بلوچستان میں ہونے والے دہشت گردی کے جتنے بھی واقعات ہے ان کے پیچھے ہندوستان ہے بلوچستان کی صورتحال پر بر وقت فیصلہ نہ کرنا حالات کو مزید خرابی کی جانب دھکیل رہی ہے اگر بر وقت فیصلہ کیا جائے تو مٹھی بھر دہشت گردوں کا خاتمہ ممکن نہیں ، ہندوستان کی شیطانیوں کی بدولت آج بنگلہ دیش میں بھی انہیں گالیاں مل رہی ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ باڈڑی میں خضدار کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جھالاوان عوامی پینل کے سربراہ نے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وڈھ میں ایک جائز ایف آئی آر کے پیچھے تھانیدار کی منت سماجت کرنا تھانے کو قبضے میں لے کر کئی دنوں تک سرکاری امور میں رکاوٹ ڈالنا یا رمضان المبارک کے مہینے میں قومی شاہراہ کو بند کر کے اپنے نا جائز مطالبات کو منوانے کی کوشش کرنا خود ساختہ سردار کی شکست کو ظاہر کرتی ہے وڈھ بازار میں سیکورٹی کے نام پر اشتہاریوں کو مسلح کر کے بٹھایا گیا ہے ان میں وہ لوگ بھی شامل ہے جو شہید علی شیر گرگناڑی کی شہادت میں ملوث ہے ایسے جرام پیشہ عناصر کو تحفظ دینے کی خاطر ایک پارٹی کی پوری قیادت کا تھانوں میں بھیٹنا اس بات کی واضح دلیل ہے کہ بلوچستان میں جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گردوں کا ر اور دہشت گردوں کو کون سپورٹ کر رہا ہے بلوچستان اسمبلی میں ایک ایم پی اے خود کو مظلوم ظاہر کر کے ایک جانب حسین کی ہمدردی کر رہا ہے تو دوسری جانب یزید سے یارانہ بھی نبا رہا ہے اسے خود پتہ نہیں کہ میں لیا بول رہا ہوں میں کسی کی ترجمانی نہیں کر رہا مگر جس ایم پی اے نے دوسروں پر الزام تراشی کی ہے وہ پہلے خود اپنی کردار کا جائزہ لیں وہ خود اسٹیبلشمنٹ کی مرضی . مرضی سے ایم پی اے بن لیا ہے جس دینی جماعت سے اس کا تعلق ہے مجھے ڈر ہے کہ کئی وہ اس دینی جماعت کے لوگوں کو اپنی کردار کے ساتھ منسلک نہ کرے بحر حال میں یہی کہونگا کہ اللہ انہیں ہدایت دے میں بلوچستان میں اپوزیشن اور حکومتی اراکین سے کہونگا کہ وہ وطن سے محبت کا ثبوت دیں کھل کر میدان میں آئیں