قلات پولیس کی جانب سے گاڑی اور موٹر سائیکلوں کی چیکنگ، و کالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی، تفصیلات کے مطابق ایس پی قلات ارباب امجد علی کاسی ایس ایچ او حبیب اللہ نیچاری نے پولیس ٹیم کے ہمراہ قلات کے داخلی و خارچی راستوں پر ناکے لگا کر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چیکینگ کی اور مختلف گاڑیوں کے ڈارک اتارے گئے اس موقع پر علاقے میں امن امان کا جائزہ بھی لیا گیا اور تمام چوکیوں کو چیک بھی کیئے چیکینگ کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایس پی ارباب امجدعلی کاسی نے کہاکہ قلات ہم سب کا گھر ہے عوام کی جان و مال کی حفاظت پولیس کا فرض ہے انہوں نے کہاکہ قلات میں امن و امان کی بحالی پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں علاقیمیں امن ہوگا تو لوگ کاروبار کرینگے امن امان کے بحالی پولیس کافرض ہے آج الحمداللہ قلات میں پولیس کے جوان الرٹ ہے میں خود علاقے کا دورہ کرتا رہتاہوں آج اگر قلات کے عوام کو سکون ملے گا تو مجے سکون ہوگا کیوں کے عوام کی جان مال کی حفاظت ہمارا فرض ہے اپنے فرض سے کبھی بھی نہیں ہٹینگے انشا اللہ جتنا ہوسکے اپنے عوام کی حفاظت کرینگے