تحریر: نبیلہ ناز
تفریحی مقامات ایک صحت مند معاشرے کی نشانی ہوتے ہیں ۔ ایک مکمل معاشرے کیلے ضروری ہے کہ اس میں رہنے والے افراد کیلے تمام بنیادی سہولیات درکار ہوں ۔ بنیادی سہولیات میں کھانے پینے سے لیکر رہنے کی جگہ ، حفاظتی انتظامات ، صاف ستھرا ماحول ، صحت سے متعلقہ اقدامات ، تعلیم کا بہتر نظام اور ساتھ میں تفریحی مقامات کا ہونا بھی ضروری ہے ۔ لیکن بدقسمتی سے کوئٹہ شہر اس سہولت سے قدرے دور ہے ،
نا یہاں بچوں اور فیمیلز کیلے پارک ہیں ، نا ہی کوئی کھیل کے میدان ۔ کو ایک عاد میدان موجود ہے تو وہاں کی انتظامیہ اس قابل نہیں کہ وہ اسے چلا سکیں ۔ لوگوں کو وقت گزارنے کیلے اچھے مقامات ملنے چاہیے ۔ لیکن افسوس کا مقام ہے کہ حکومت بلوچستان کا اس طرف کوئی رجحان نہیں ہے ۔ اتنا عرصہ گزرنے کے بعد صرف ایک پارک کی تعمیر ہوتی نظر آ رہی ہے
لیکن بہت آہستہ آہستہ ۔ اگر گرمیوں میں تفریحی کیلئے کوئی خاص جگہیں نہیں تو ساتھ ہی موسم سرما کیلے ایسے کوئی انتظامات نہیں ۔ حکومت سے گزارش کرتے ہیں کہ کوئٹہ شہر کے مختلف مقامات پہ کچھ تفریحی مقامات ایسے بنائے جائیں جہاں فیملیز اچھا وقت گزر سکیں ۔ عسکری پارک کے تعمیراتی کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔
اس کے ساتھ ہی کچھ کھیل کے میدان کا قیام عمل میں لایا جائے تا کہ نوجوان نسل اپنا قیمتی وقت ضائع نا کریے اور کچھ کھیل میں حصہ لیں ۔اس کے ساتھ ہی وہ اپنے وقت کو کارامد بنائیں ۔ کیونکہ اب زیادہ تر بچے اور جوان اپنا وقت نیٹ کیفے اور یہاں وہاں برباد کرتے نظر آتے ہیں ۔اس کی بنیادی وجہ ان کے پاس تفریحی مقام نا ہونا اور کھیل کے میدان کا نہ ہونا ہے ۔