Ultimate magazine theme for WordPress.

ایف سی عوام کی جان و مال اور امن کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے امن جرگے سے خطاب ، عابد مظہر

0

ایف سی عوام کی جان و مال اور امن کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے،آئی جی ایف سی (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر کا امن جرگے سے خطاب
کوئٹہ(لجزیرہ ویب ڈیسک)بلوچستان کے علاقے سوئی میں اتوار کو امن جرگے کا انعقاد کیا گیا جرگے میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل عابد مظہر، سوئی کے قبائلی عمائدین، سوشل ورکرز، سول انتظامیہ اور مقامی افراد نے شرکت کی۔قبائلی عمائدین نے ڈیرہ بگٹی، سوئی اور دیگر علاقوں میں بہتر سیکیورٹی صورتحال اور امن و امان پر ایف سی بلوچستان کی کاوشوں کو سراہا۔ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی عمائدین نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ریاست اور سیکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ آئی جی ایف سی(نارتھ) میجرجنرل عابد مظہر نے کہا کہ ایف سی عوام کی جان و مال اور امن کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے،ایف سی کی جانب سے تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں بھی خدمات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.