Ultimate magazine theme for WordPress.

تمہاری فسطائیت، ملک پر حملہ آور ہونے پر بندوبست کیا جا رہا ہے، مریم اورنگزیب

0
 الجزیرہ ویب ڈیسک
اسلام آباد وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر
ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمہاری فسطائیت، ملک دشمنی اور ملک پر حملہ آور ہونے کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ بندوبست ہو رہا ہے کہ آئندہ سیاست کے لبادے میں کوئی ملک دشمنی نہ کرے جوتم نے کی، آئندہ شہدا اور غازیوں کی یادگاروں کی کوئی بے حرمتی نہ کر سکے۔
انہوں نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ تم نے لوگوں کی بیٹیوں کے
گھروں پر حملے کرائے، تم نے لوگوں کی بیٹیوں کو والدین کے سامنے گرفتار کیا،لوگوں کی بہنوں کو گھسیٹا گیا لیکن کوئی تمہاری طرح اس ملک پر حملہ آور نہیں ہوا، سیاست کا لبادہ اوڑھ کر تم نے ملک اور عوام کو سزا دی۔
انہوں نے کہا کہ تم نے نہ ملکی معیشت کو چھوڑا، نہ عوام کے روزگار کو چھوڑا، نہ عوام کی روٹی کو چھوڑا۔
آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.