Ultimate magazine theme for WordPress.

چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے سیاسی نہیں قانونی فیصلہ دیا،بلاول بھٹو زرداری

0

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کے انتخابی نشان سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہےکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے سیاسی نہیں قانونی فیصلہ دیا۔

قمر شہدادکوٹ میں میڈیا سےگفتگو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس چاہتے تو سیاسی فیصلہ دے سکتے تھے مگر انہوں نے یہ روایت توڑ دی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کو عدالت کو الزام دینے کے بجائے اپنے اندر جائزہ لینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے وکلا نے عدالت کو انٹراپارٹی الیکشن اور ارکان کو نکالنےکا ثبوت نہیں دیا۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.