Ultimate magazine theme for WordPress.

مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی پر تشویش ہے عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لینا ہو گا،نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی

0

کوئٹہ(این این آئی) نگران صوبائی وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی پر تشویش ہے۔ عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا نوٹس لینا ہو گا۔ پاکستانی عوام بھارتی مظالم کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھاتی رہے گی اور اپنے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کرتی رہے گی جب تک کہ کشمیری عوام کو حق خودارادیت کا بنیادی حق نا مل جائے۔ نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے 12 آگست 1948 اور 5 مئی 1949 کو جو دو قراردادیں پاس کی تھی ان پر عملدرآمد سے کشمیر کا مسئلہ حل ہو سکتا تھا لیکن بھارت ہمیشہ سے ان پر عملدرآمد کو ٹالنے کے بہانے بناتا رہا۔کیونکہ اسے معلوم تھا کہ رائے شماری سے کشمیر بن جائے گا پاکستان۔ نگراں صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیری عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنانا ہو گا اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیری عوام کو اپنے مستقبل کے تعین کا حق دیلانا ہو گا۔ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر کی عوام بھی آزاد فضا میں سانس لیتے ہوئے آذادی کی نعمتوں سے مستفید ہو سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ پانچ فروری ایک تجدید عہد کا دن ہے کہ ہم اپنی آخری سانس تک اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ رہیں گے اور ان کے حقوق کی آواز بنتے رہیں گے۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.