ویب ڈیسک کے مطابق کورونا کی تیسری لہر کے باعث مریضو ں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد چھ ہزار سے تجاوز کرگئی جس کے لئے انسداد کورونا کیلئے حکومتی گائیڈلائنز پر عمل کرنا شہریوں کے مفاد میں ہے-زرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا کی تیسری لہر میں شدت کے موجودہ صور تحال میں اموات پر کہا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے میں ہی صحت اور زندگیوں کا تحفظ ہے-اس لئے شہری ماسک کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں۔حفاظتی تدابیر اختیار کرنا ہی کورونا وائرس سے نمٹنے کا موثر ذریعہ ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجا ب حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے موثر اور بروقت اقدامات کئے ہیں۔
جس میں عوام سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہر طبقے کو اپنا موثر کردار ادا کرنا ہوگی۔عوام کی حفاظت کیلئے آئندہ بھی مزید اقدامات کرتے رہیں گے۔غیر معمولی حالات غیر معمولی اقدا مات کے متقاضی ہیں۔عثمان بزدارنے کہا کہ عوام کی زندگیو ں کے تحفظ کیلئے پابندیاں مزید سخت کی جاسکتی ہیں
۔پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 2823 نئے مریض سامنے آئے۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں اب تک کورونا کے 6227 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں کورونا کے39 مریضوں کا انتقال ہوا۔پنجاب میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے19377ٹیسٹ کئے گئے۔پنجاب میں اب تک 3,755,082کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔