صوبای اسمبلی کی نشست پر ایک ہی خاندان کے تین تین امیدوار سامنے آگئے
ڈیرہ اللہ یار(یو این اے) جعفرآباد میں قومی اور صوبای اسمبلی کی نشست پر ایک ہی خاندان کے تین تین امیدوار سامنے آگئے، الیکشن 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی کا مرحلہ مکمل ہوتے ہی ڈی آر او اور آر او نے امیدواروں کی فہرست آویزاں کردی جسکے بعد دلچسپ صورتحال پیدا ہوگی ہے، حلقہ این اے 255 پر سابق وزیراعظم مرحوم میر ظفراللہ خان جمالی کے دو بیٹے سابق صوبائی وزیر میر عمر خان جمالی اور میجر ریٹارڈ جاوید خان جمالی امیدوار ہیں، مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق صوبای وزیر میر سلیم احمد کھوسہ، انکے والد میر منظور احمد کھوسہ، چچازاد بھای سابق صوبای وزیر میر اظہار حسین کھوسہ اور شاکر حسین کھوسہ بھی امیدوار کے طور پر سامنے آگے، اسی طرح صوبای حلقہ پی بی 16 پر مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صوبای وزیر میر فاق علی جمالی انکی اہلیہ چیرمین ضلع کونسل جعفرآباد بیگم راحت فاق جمالی اور بیٹا میر میونسپل کارپوریشن میر اسفندیار خان جمالی نے کاغذات نامزدگی جمع کراے اور امیدوار کے طور پر سامنے آے ہیں، اب دیکھنا یہ ہے کہ ایک ہی خاندان کے امیدوار آگے چل کر ایک دوسرے کا مد مقابل ہوتے ہیں یا حمایت میں دستبردار ہونگے