Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

استورکےجنگل میں گزشتہ روز سے لگی آگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا

گلگت بلتستان کے علاقے  استور کے ڈشکن کے  جنگل میں گزشتہ روز  سے لگی آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

استور میں ڈشکن کے مقام پر  جنگل میں گزشتہ روز آگ لگ گئی تھی جو کہ پھیلتی جارہی ہے۔

آگ کی وجہ سے ہزاروں قیمتی درخت جل گئے ہیں جب کہ  نایاب نسل کی جنگلی حیاتیات کو بھی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

جنگل دور افتادہ اور مشکل گزار پہاڑوں کے اوپر ہونے سے امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.