عمران کی امریکی کانگریس کی رکن سے گفتگو کی آڈیو لیک
الجزیرہ ویب ڈیسک
سابق وزیراعظم عمران خان کی امریکی کانگریس کی خاتون رکن میکسین مور واٹرز کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک۔
امریکی کانگریس کی خاتون رکن سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ 99 فیصد پاکستان میرے ساتھ ہیں۔
انہوں نے گفتگو میں تحریک عدم اعتمادکا سارا ملبہ سابق آرمی چیف پر ڈال دیا اور کہا کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، مجھے گولیاں ماری گئیں اور تاریخ کا بدترین ریاستی جبر ہم پرہو رہا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ چاہتا ہوں آپ کی جانب سے ہمارے حق میں آواز بلند ہو، آپ اگر امریکا سے ہمارے لیے آواز اٹھائیں تو اس کے اثرات ہونگے۔
لیک آڈیو میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ہماری حکومت معاشی اعتبارسےبہت بہتر کام کر رہی تھی، پاکستان کی کسی جمہوری جماعت کےخلاف تاریخ میں اتنا کریک ڈاؤن نہیں ہوا۔
انہوں نے گفتگو میں کہا کہ ہم صرف قانون کی حکمرانی اور آئین کی سربلندی چاہتے ہیں، انسانی حقوق کیلئے اور قانون کی حکمرانی کیلئے آپ آواز اٹھائیں۔