سالانہ 15کروڑ آمدن والوں پر سپر ٹیکس جاری رکھنے کا فیصلہ
الجزیرہ ویب ڈیسک
اسلام آباد آئندہ وفاقی بجٹ میں سالانہ 15کروڑ آمدن والوں پر سپر ٹیکس جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق اگلے مالی سال کے دوران 15کروڑ آمدن والوں پر 1فیصد سپر ٹیکس عائد رہے گا جبکہ 20کروڑ آمدن پر 2فیصد سپر ٹیکس عائد ہوگا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق اگلے مالی سال کے دوران 25کروڑ سالانہ آمدن پر 3فیصد،30کروڑ آمدن پر 5فیصد اور 30کروڑ سے زائد آمدن پر 10فیصد سپر ٹیکس عائد ہوگا۔گاڑیوں، مشروبات، کیمیکل، فرٹیلائزر، سٹیل اور سیمنٹ سیکٹر پر سپر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔