خود کو پولیس افسر ظاہرکرنے والی خاتون گرفتار
الجزیرہ ویب ڈیسک
خان پور خان پور میں خود کواعلی پولیس افسر ظاہر کرنے والی خاتون کو سٹی پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق خان پور میں خاتون کئی روز تک خود کواعلی پولیس افسرظاہر کرکے مقامی پولیس اہلکاروں کوچکمہ دے رہی تھی۔ ملزمہ نے شبیر نامی مرد کے ہمراہ تھانہ سٹی میں پہنچ کراپناتعارف ڈاکٹرشیزہ حبیب اور اے ایس پی گلگت بلتستان بتایا۔
ایس ایچ او تھانہ سٹی جام آفتاب احمد کے مطابق خاتون نے اپنا پولیس کارڈ دکھایا جس کی تصدیق پروہ جعلی نکلا جس کے بعد خاتون کو لیڈی پولیس کی مدد سے حراست میں لیکرمقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق خاتون نے ضلع بھر کے مختلف تھانوں میں اپنا جعلی تعارف کراکے کئی وزٹ بھی کیے۔