کبریٰ بلوچ کو ان کی سماجی خدمات پر WIP کی طرف سے CEO ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا
کبریٰ بلوچ کو ان کی سماجی خدمات پر WIP کی طرف سے CEO ایوارڈ 2024 سے نوازا گیا
تمام بلوچستان کی نوجوان نسل اور خواتین کے لئے ایک مثالی کامیابی ہے، عارفہ فاؤنڈیشن بلوچستان ایک سماجی تنظیم ہے جس کا قیام 2022 کو عمل میں لایا گیا، عارفہ جس کے نام پر یہ فاؤنڈیشن قائم کیا گیا ہے، کینسر کی مریضہ تھی اور کم عمری میں ہی کینسر کا شکار ہوکر انتقال کر گئیں، عارفہ نے اپنی زندگی میں ہمشہ ضرورت مندوں کی مدد کرنے پر زور دیا،فاونڈیشن کا مقصد بلوچستان میں قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی فوری مدد ،غریب مستحق اور ضرورت مندوں سمیت کینسر اور دیگر امراض کے شکار مریضوں کی مدد کرنا اور کمیونٹی میں مثبت تبدیلی لانے کے لئے کام کرنا ہے، بلوچستان کے اکثر علاقوں میں سیلاب زدگان کی امداد سمیت اکثر دیکھا گیا ہے کہ کھبی کوئٹہ، مستونگ نوشکی اور خاران کے مختلف دور دراز علاقوں میں عارفہ فاؤنڈیشن کے چیئرپرسن کبریٰ بلوچ اور ان کے رضا کار سردی سے ٹھٹھرتے بچوں میں گرم کپڑے اور بوٹ تقسیم کررہے ہیں یا بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنے کے لئے اسکولوں کے غریب اور مستحق بچوں میں کتابیں قلم اور کاپیاں کرتے ہیں،اسی طرح غریب اور مسکین اور بے گھر افراد کے لئے کھانوں کا انتظام اور رمضان المبارک اور عید کی خوشیوں کے موقع پر مستحق افراد میں راشن اور بچوں میں کپڑوں اور جوتوں کا انتظام عارفہ فاؤنڈیشن بلوچستان کی جانب سے کیا جاتا ہے، عارفہ فاؤنڈیشن بلوچستان کو آپ کی تعاون کی ضرورت ہے، آپ لوگوں کی تعاون سے ہی کسی مریض کا علاج اور کسی غریب اور مستحق کی