Ultimate magazine theme for WordPress.

گیس سلنڈر دھماکہ، 5افراد جھلس گئے

0

الجزیرہ ویب ڈیسک

جہلم جہلم میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 5افراد جھلس گئے۔

تفصیلات کے مطابق جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقہ پیرشاہ وسن میں ایل پی جی سلنڈر لیکج کے باعث دھماکے سے بھڑک اٹھی جس سے گھرمیں موجود 75سالہ بزرگ محمد اصغر، 28سالہ خوشنود اختر،57سالہ شبیر، 38سالہ عدنان اور 35 سالہ یاسر جھلس گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کے فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کرآگ پر قابو پایا، جھلسنے والے افراد کو سول ہسپتال پہنچایا گیا جہاں سے انہیں برن یونٹ کھاریاں منتقل کردیا گیا ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.