عمران خان کو سیاسی منظر نامے سے ہٹانے کی سوچ رکھنے والے خود سیاسی صفحہ ہستی سے مٹ جائینگے‘جمشید اقبال چیمہ
عمران خان کی شخصیت پاکستان میں اتحاد کی علامت ہے
پاکستان کو سرکس کی طرح چلایا جائے عوام ایسے تجربات کو رد کر دیں گے‘ مرکزی رہنما تحریک انصاف و فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی
لاہور(این این آئی: الجزیرہ ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما، فوکل پرسن فوڈ سکیورٹی و خصوصی اقدامات جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی شخصیت پاکستان میں اتحاد کی علامت ہے لیکن امپورٹڈ ٹولے کی کوشش ہے کہ اس علامت کو نااہل کیا جائے
جو ان کی خام خیالی ہے،پچیس تیس سیٹیں جیتنے والی جماعتیں مل کر حکومتیں بنائے اور پاکستان کو ایک سرکس کی طرح چلایا جائے عوام امپورٹڈ حکومت کی طرح ایسے تجربات کو بھی رد کر دیں گے۔ اپنے بیان میں جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ آل پاکستان کرپٹ ایسوسی ایشن کی وفاقی حکومت اپنے زیر انتظام اداروں کو تحریک انصاف اور عمران خان کو سیاسی میدان سے باہر کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہے لیکن آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں کی جماعت کو سیاست سے باہر کر دینے کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔
ا نہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے اور عمران خان کی وجہ سے قوم کئی دہائیوں بعد متحد ہوئی ہے۔ عمران خان کو سیاسی منظر نامے سے ہٹانے کی سوچ رکھنے والے خود سیاسی صفحہ ہستی سے مٹ جائیں گے۔