اسلام آباد (آن لائن : الجزیرہ ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کے عہدے پر تقرری کے معاملہ پر سیاست نہیں ہونی چاہئے، معاملہ پر ابھی کوئی کارروائی نہیں ہورہی،سیاستدانوں کو قومی معاملات پر مل بیٹھ کر بات کرنی چاہئے جن پر اتفاق ہے،ٹی ٹی پی کی سوات میں موجودگی کے حوالے سے جو باتیں کی جارہی ہیں، ان کی موجودگی سے انکار نہیں کیا جاسکتا، ٹی ٹی پی کی یہ موجودگی سے متعلق دوبارہ ریوائیول کی کوئی بات نہیں،عمران نے خیرات کا پیسہ کیسے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا. شوکت خانم کا نام استعمال کرلے فنڈز اکٹھے کئے،ہزاروں انٹریز سامنے آئیں۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے فارن فنڈنگ کا نتیجہ سامنے آیا ہے کہ عمران نے خیرات کا پیسہ کیسے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا. شوکت خانم کا نام استعمال کرلے فنڈز اکٹھے کئے،ہزاروں انٹریز سامنے آئیں جن سے بچنے کے لئے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے،اس پارٹی اور اس کے لیڈرز نے سنگدل حرکتیں کی ہیں،اس قسم کی حدود سے باہر گفتگو کبھی کسی سیاسی جماعت نے نہیں کی انہوں نے کہا کہ لسبیلہ کے المناک واقعہ پر پوری قوم غمزدہ ہے،پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم جن کو انڈین حمایت حاصل تھی ان سے پاک فوج کے خلاف مہم چلائیگئی دفاعی اداروں کا تعلق ملک کے دفاع سے ہے، پاکستان سے 529, بھارت سے تیس اور دوسرے ممالک سے تینتیس کے قریب اکاونٹ تھے،اس مہم کے خلاف تحقیقات کے نتائج جلد سامنے آئیں گے. ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی. انہوں نے اپنی ٹویٹس پر بے دردی کا استعمال کیا. سیاسی مقاصد کے لئے یہ گرگئے ہیں، خواجہ آصف نے کہا کہ ان کو ہندوستانیوں کی اعانت بھی حاصل ہے،اٹھارہ اکاونٹس کا ہندوستان سے تعلق نکلا ہے. ہندوستان کے مفادات کو پی ٹی آئی آگے بڑھارہی ہے. جتنا بھی ڈیٹا ہے یہ کنفرم اور مصدقہ ہے جتنے اکاونٹس سامنے آئے ان کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے،عمران خان کو ایف آئی اے کے سامنے فارن فنڈنگ کیس میں پیش ہونا چاہئے ہیلی کاپٹر حادثہ موسم کی خرابی سے ہوا،. جو لوگ ملوث ہیں ان کو قانون اور قاعدہ کے مطابق سزا دی جائے گی، انکوائری عدالتوں کے سامنے رکھی جائے گی. سزائیں عدالتیں دیں خواجہ آصف نے کہا کہ لسبیلہ حادثہ پر ان کیطرف سے رخ بدلا گیا،پھر شہباز گل معاملہ کی طرف توجہ بدلنے کی کوشش کی گئی. اقتدار چھن جانے سے متعلق اتنی دور تک یہ نکل گئے ہیں،ادارے حرکت میں آئے ہوئے ہیں، قانون کے مطابق احتساب کیا جائے گا. کسی قسم کا سیاسی انتقام یا بدلہ نہیں لیا جائے گا. وہی کاروائی کی جائے گی جو قانون کے مطابق ہوگی. انہوں نے کہا کہ امریکہ میں سازش کے بیانیہ کے بعد پچیس ہزار ڈالر پر لابئیسٹ رکھ لیا گیا. عمران نے نوے کی دہائی میں ہندوستان میں بیٹھ کر فوج کے خلاف کی برطانیہ میں بیٹھ کر فوج کے خلاف بات کی اپنے بیانات عمران بھول گئے. شہباز گل کے ڈرائیور کی بیوی کی گرفتاری پر مریم نواز اور رانا ثنااللہ کے بیانات آچکے ہیں،شہباز گل کے معاملہ کی تحقیقات کے جو نتائج نکلیں گے وہ بتائیں گے کہ اس معاملہ کو درست ہینڈل کیا گیا یا نہیں،شہباز گل نے جو کہا وہ اے آر وائی پر کیا، شہباز گل پر کاروائی ہوگی تو اس میڈیا جو اس کی وجہ بنا اس پر بھی کاروائی ہوگی. عمران خان چارپانچ دن شہباز گل کے بیان پر ردعمل چیک کرتے رہے. پانچ دن کے بعد عمران کو خیال آیا کہ گل کو ایسا نہیں کہنا چاہئے تھا