خوشخبری سنانا چاہتا ہوں عدلیہ جیتے گی، شیخ رشید
الجزیرہ ویب ڈیسک
15 جون سے پہلے فیصلے آئیں گے،پولیس چھاپے مار رہی ہے بتایا جائے کس کیس میں مطلوب ہوں، بیان
راولپنڈی سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ خوشخبری سنانا چاہتا ہوں عدلیہ جیتے گی،15 جون سے پہلے فیصلے آئیں گے،پولیس چھاپے مار رہی ہے بتایا جائے کس کیس میں مطلوب ہوں۔
ایک ویڈیو بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ نیب کا مشکور ہوں کہ 190ملین پاؤنڈ کے کیس میں عمران خان کے ساتھ فریق بنایا۔انہوں نے کہاکہ مجھے بتایا جائے کیس میں مطلوب ہوں،پولیس کئی دنوں سے میری گرفتاری کے لئے لال حویلی اور میری والدہ کے گھر پر چھاپے مار رہی ہے، گھروں میں داخل ہوتے ہوئے خواتین کے احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات بہت خراب ہیں، میں نے ٹوئٹرکا استعمال ابھی شروع کیا تھا، مجھے نہیں معلوم تھا ٹوئٹر میں اتنی بڑی طاقت ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی جنگ آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر لڑوں گا، چٹان کی طرح کھڑا رہوں گا، اٹیچی اور بیگ تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ خوشخبری سنانا چاہتا ہوں عدلیہ جیتے گی،انشا اللہ 15 جون سے پہلے فیصلے آئیں گے۔