Ultimate magazine theme for WordPress.

نواز، مریم، آصف زردای،اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا

نواز شریف شدید برہم، اجلاس چحوڑ کر چلے گئے

0

اسلام آباد (آن لائن:الجزیرہ ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف، نائب صدر مریم نواز ن پیپلز پارٹی کے شریک چئر پرسن سابق صدر آصف زرداری اور ایم کیو ایں رابطہ کمیٹی نے بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا، نواز شریف فیصلے سے شدید برہم اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔۔نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے ٹوئٹر پر لکھا کہ میاں صاحب نے بھی پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے۔لیگی رہنما نے مزید لکھا کہ میں عوام کے ساتھ کھڑی ہوں، حکومتی فیصلے کی مزید تائید نہیں کرسکتی۔مریم نواز نے ایک صارف کے سوال پر کہا کہ میاں صاحب نے اس فیصلے کی سخت مخالفت کی ہے اور یہاں تک کہہ دیا کہ میں مزید ایک پیسے کا بوجھ عوام پر نہیں ڈال سکتا اور اگر حکومت کی کوئی مجبوری ہے تو میں اس فیصلے میں شامل نہیں ہوں اور میٹنگ چھوڑ کر چلے گئے۔سابق صدر آصف علی زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں پر مشاورت ضرور ہونی چاہیئے۔ پیپلز پارٹی کے ا?فیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر سابق صدر نے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب اس حکومت میں عوام کو ریلیف دینے آئے ہیں، عوام کو ریلیف دینا ہی ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ ہے اور وزیراعظم کے ساتھ ہیں، لیکن اس طرح کے فیصلوں پر مشاورت ضرور ہونی چاہیئے۔انہوں نے جلد وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ان سے ملاقات کے دوران معاشی ٹیم کے بارے میں بھی بات ہوگی۔ایم کیو ایم پاکستان نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔رابطہ کمیٹی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پیٹرول قیمتوں میں اضافہ مہنگائی میں اضافے کا سبب بنے گا۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے باوجود اضافہ سمجھ سے بالا تر ہے۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے فیصلے پر نظرِثانی کریں

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.