اسلام آباد،مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے برطانوی فرم براڈ شیٹ نے نیب نیازی گٹھ جوڑ اور پرویز مشرف کا منہ کالا کر دیا ہے۔
اسلام آباد
مریم اورنگزیب کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے بیان کے ذریعے سیاسی مخالفین کو واسطہ دینے کی بات کی ہے کہ آئیں مل کر براڈ شیٹ پر بات کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا عمران ایسا نہیں ہو سکتا ایک آمر کی ملک کیخلاف سازش کو اپنے این آر او کے لیے استعمال کریں، براڈ شیٹ نے ایک آمر ایک سلیکٹڈ کے خلاف چارج شیٹ دی ہے، پرویز مشرف نے 600 کروڑ روپے ایک نجی کمپنی کو دیے، مشرف نے 600 کروڑ اپنی جیب سے نہیں دیے، آمر نے عوام کے پیسے کو جمہوریت کے خلاف استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ آج نیب نیازی گٹھ جوڑ کی اسٹوری ہے
نیب کے دستاویزات میں تھا کہ اربوں کھربوں کی ریکوری ہوئی، پرویز مشرف نے 25 ملین ڈالر نہیں دیے کیونکہ ریکوری نہیں ہوئی تھی، جھوٹ بولا گیا تھا، پرویز مشرف، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے براد شیٹ کو پیسے نہیں دیے کیونکہ یہ جھوٹ تھا۔ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے عمران خان کے حکم پر براڈ شیٹ کے ساتھ مذاکرات کیے، نیب اور براڈ شیٹ کے درمیان کوئی سرکاری معاہدہ نہیں ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ جو ریکوری ہوئی جس کا براڈ شیٹ دعوی کرتا ہے وہ کس سرکاری خزانے میں جمع کرائی گئی؟ وہ ریکوری نیب نیازی گٹھ جوڑ میں جا رہی ہے