اسلام آباد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ اگر مجھے دوبارہ گرفتار کیا گیاتو پھر وہی رد عمل آئے گا،نہیں چاہتا ایسی صورتحال دوبارہ پیدا ہو۔اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی پر عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لینڈ لائن کے ذریعے اپنی اہلیہ سے بات کرنے کی اجازت دی تھی گئی۔صحافی نے سوال کیا کہ فون آپ کو اہلیہ سے بات کرنے کے لیے دیا گیا تھا، آپ نے مسرت چیمہ کو ملادیا؟،عمران خان نے جواب دیا کہ بشری بی بی سے بات نہیں ہو سکی تھی۔انہوں نے کہا کہ مجھے 100فیصد خدشہ ہے کہ گرفتار کرلیا جاؤں گا، اگر ضمانت منسوخ ہوئی تو مزاحمت نہیں کروں گا، جب گرفتار کیا گیا تو لوگوں نے اپنے غصے کا اظہار کیا۔دوسری جانب عمران خان نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر اپنی لیگل ٹیم سے رابطہ کرتے ہوئے حامد خان سے کہا کہ آپ کو تمام صورتحال سے آگاہ کر رہا ہوں، اگر دوبارہ گرفتار کیا تو پھر وہی رد عمل آئے گا، میں نہیں چاہتا کہ ایسی صورتحال دوبارہ پیدا ہو۔