Ultimate magazine theme for WordPress.

افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے،جنرل قمر جاوید باجوہ

0

راولپنڈی (الجزیرہ ویب ڈیسک)حزب وحدت اسلامی افغانستان کے سربراہ استاد کریم خلیلی نے منگل کو جی ایچ کیو میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ۔ آئی ا یس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی ، خطے میں امن واستحکام ، ترقیاتی منصوبوں اور افغان امن عمل سے گفتگو کی گئی ۔

پاک فوج کے سربراہ نے کہاکہ افغانستان میں امن کا مقصد پاکستان میں امن ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایک مستحکم ، خوشحال افغانستان نہ صرف افغانستان کیلئے بلکہ پاکستان کے بھی قومی مفاد میں ہے ۔

کریم خلیلی نے افغان امن عمل اور پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری کیلئے آرمی چیف کے وژن کی بھی تعریف کی ۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.