Ultimate magazine theme for WordPress.

سانحہ مچھ،شدت پسندوں نے لواحقین کو مفادات کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی، عبدالخالق ہزارہ

0

کوئٹہ:ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین و صوبائی مشیر عبدالخالق ہزارہ، سیکرٹری جنرل احمد علی کہزاد، نائب چیئرمین اول ڈاکٹر اصغر چنگیزی، سیکرٹری اطلاعات و رکن صوبائی اسمبلی قادر علی نائل نے پارٹی کے مرکزی، ضلعی، حلقہ اور بنیادی کونسلوں کے اراکین پارٹی حامیوں اور بہی خواہوں سے کہا ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کے متعلق عوام کو پارٹی کے درست، امن دوستانہ اور بھائی چارگی پر مبنی پیغام پہنچانے کے سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں پارٹی نے ہمیشہ اپنے عوام، کویٹہ کے شہریوں اور صوبے کے اقوام و قبایل کے مفادات کو اولیت دیکر فیصلے کییے ہیں پارٹی قیادت کو ہمیشہ اپنے کییے گیے فیصلوں پر اعتماد اور فخر رہاہے اور ہمارے فیصلوں کے دوررس نتایج کا فایدہ ہمیشہ ہمارے قوم کو حاصل ہوا ہے

ان خیالات کا اظہار انھوں نے علمدار روڈ اور ہزارہ ٹاون کے کارکنوں کی جنرل باڈی اجلاس سے خطاب کرتے ہویے کیا پارٹی رہنما نے کہا کہ سانحات اور واقعات سے پوری ہزارہ قوم کو دھچکہ اور شاک لگتا ہے جس طرح کی بربریت اور سفاکی کا مظاہرہ سانحہ مچھ،کے شہدا کے ساتھ روا رکھا گیا اسکی اسلامی اور انسانی تاریخ میں مثال تک نہیں ملتی کند آلے کے ساتھ زندہ انسانوں کے گردن کاٹنے کا تصور کیجیے اور مرنے والے کی تکلیف کا احساس کویی مردہ ضمیر شخص بھی کرسکتا ہے

مگر افسوس کہ اس واقعہ پر بھی شدت پسندوں نے سیاست کرکے عوام کو مذہبی جزبات کے رو میں بہاکر اپنے مفادات کے حصول میں لگے رہیں ان شرپسندوں نے مظلوم شہدا کے لواحقین کی مظلومیت پر بھی ترس نہیں کھایا اور انھیں اپنے مفادات کیلیے استعمال کرنے کی ہر شرمناک کوششیں کی ایچ ڈی پی اور اسکی قیادت نے ہمیشہ صبر اور حوصلے کا مظاہرہ کیا ہے ہم ہمیشہ قوم کی تقسیم اور نوجوانوں کو فریب دینے والی سازشوں کو بینقاب کیا ہے اور آیندہ بھی ہماری کوششوں کا سلسلہ جاری رہے

گا ہمارا روز اول سے واضح موقف رہاہے کہ جس سیاسی یا مزہبی جماعت کو اپنی کاکردگی پر اطمینان ہوگا انھیں اس بات کا بھی یقین ہوتا ہے کہ عوام کی تایید و حمایت انھیں حاصل رہے گی ایسی جماعتیں زندہ لوگوں کے ساتھ احتجاج و مظاہرے کرتا ہے یقین و اعتماد سے عاری عناصر شہیدوں کی میتوں کا سہارا لینے پر مجبور ہوتا ہے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ پارٹی نے جمعے کے دن جلسہ عام کا اعلان کررکھا ہے

مگر اسی روز اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کیاگیا ہے اور اس اجلاس میں پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات و رکن اسمبلی نے مچھ سانحہ کے خلاف تحریک التوی بھی جمع کررکھی ہے اس وجہ سے جلسہ کی تاریخ اور وقت کا تعین کرکے آپ سب دوستوں کو آگاہ کیا جاییگا کارکن عزم ہمت اور حوصلے سے کام لیں وقتی اور منفی پروپیگنڈے ہمیشہ عارضی ہوتے ہیں جسکا ہمیں بارہا تجربے ہوچکاہیں اس دوران نایب چییرمین دویم عزیزاللہ ہزارہ، ارکان مرکزی کونسل ضلعی حلقہ اور بنیادی کونسل کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.