رضا ربانی کا کہنا تھا کہ جب تک تمام ادارے رضا مند نہیں ہوتے اختیارات کی مثلث پر عملدرآمد کیا جائے، اس وقت تک تمام باتیں بے سود ہیں، آئین کے ساتھ کھلواڑ وفاق کے ساتھ کھلواڑ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کا فائدہ نہیں ہے جبکہ اداروں کے درمیان مذاکرات ہی ریاست کو آگے لے جانے کا واحد حل ہیں۔