یہ تو کہتے تھے نوے دن ميں کرپشن کا خاتمہ کردیں گے،بلاول بھٹو زرداری
مہنگائی صرف اس لیے ہے کہ ہم پر سلیکٹڈ مسلط کیا گيا ہے جسے معیشت چلانے کا پتہ نہیں۔
بلاول بھٹو زرداری کا مالا کنڈ میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ مہنگائی صرف اس لیے ہے کہ ہم پر سلیکٹڈ مسلط کیا گيا ہے جسے معیشت چلانے کا پتہ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ تو کہتے تھے نوے دن ميں کرپشن کا خاتمہ کردیں گے ، لیکن آج ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کہتا ہے کہ عمران کے دور میں پاکستان میں سب سے زيادہ کرپشن ہے۔بلاول نے کہاکہ یہ ٹولہ نالائق اور نااہل ہے ، ان سے پاکستان نہيں چل رہا۔