Ultimate magazine theme for WordPress.

ڈیرہ مراد جمالی، بھائی نے فائرنگ کرکے سگے بھائی کو قتل کردیا

0

تمبو(ویب ڈیسک)ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ربیع کے علاقے میں بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے سگے بھائی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا پولیس نے ایک گھنٹے بعد ملزم کو گرفتار کرکے موٹر سائیکل برآمد کرلیا.

پولیس کے مطابق پولیس تھانہ نوتال کی حدود ربیع کینال 2 کے ایریا میں زمینی تنازعہ پر بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی محمد عارف بنگلزئی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا اطلاع ملنے پر نوتال پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش کو ورثہ کے حوالے کرکے ملزم کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکا بندی اور چھاپوں کا سلسلہ شروع کردیا.

ڈی آئی جی نصیر آباد اور ایس ایس پی نصیر آباد میرحسین احمد لہڑی کیاحکامات پر ایس ایچ او علی شیر قلندرانی ایڈیشنل ایس ایچ او جنگی خان نے پولیس نفری کے ہمراہ علاقہ کی ناکہ بندی کے دوران ملزم عبدالرازق کو ایک گھنٹے کے بعد موٹرسائیکل سمیت گرفتار کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.