سیکرٹری ایجوکیشن کا حتمی نوٹس،نجی تعلیمی اداروں نے ٹرانسپورٹ کا بندوبست کرنا شروع کر دیا
لاہور (الجزیرہ ویب ڈیسک)سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو کے حتمی نوٹس کے بعد نجی تعلیمی اداروں نے عدالتی احکامات کی روشنی میں ٹرانسپورٹ کا انتظام شروع کر دیا۔ ایل جی ایس سکولز نے ٹرانسپورٹ کے انتظام کی تفصیلات، ویڈیو ثبوت محکمہ تعلیم پنجاب کو فراہم کر دئیے۔ ایل جی ایس نے طلباء کی پک اینڈ ڈراپ کیلئے 8 سے زائد بسوں کا بندوبست کر لیا۔ سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے کہا ہے کہ دیگر سکولز بھی جلد از جلد ٹرانسپورٹ کے حوالے سے ہدایات پر عملدرآمد کریں اور چھٹیوں کے اختتام سے قبل تمام سکول ٹرانسپورٹ کا اہتمام یقینی بنائیں۔ سیکرٹری ایجوکیشن نے واضح کیا کہ عدالتی احکامات کے تناظر میں ٹرانسپورٹ معاملے پر کسی سکول سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔
آپ یہ بھی پسند کریں