سوات: این اے 3 ڈاگے پولنگ اسٹیشن 290 اور 291 میں خواتین کا ایک بھی ووٹ کاسٹ نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق این اے 3 میں خواتین کی کل ووٹرزکی تعداد 543 ہے۔
اس کے علاوہ کراچی کے این اے 246 اورنگی ٹاون میں پولنگ اسٹیشن نمبر 201 پر پولنگ ہوئی ہی نہیں اور پولنگ کا وقت ختم ہوگیا۔
پولنگ شروع نہ ہونے کے باعث خواتین ووٹرز نے سخت احتجاج کیا۔
پریزائیڈنگ افسر کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن عملےکی عدم دستیابی کے باعث پولنگ شروع نہیں ہوسکی۔