Ultimate magazine theme for WordPress.

نتائج کی ترسیل و تدوین کیلئے ای ایم ایس استعمال ہوگا،الیکشن کمیشن

0

،الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے نتائج کی ترسیل و تدوین کیلئے الیکشن منیجمنٹ سسٹم (ای ایم ایس) استعمال کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی خضر عزیز کا کہنا تھا کہ نتائج کی ترسیل کیلئے پرائیویٹ نیٹ ورک استعمال کیا جا رہا ہے، اس مرتبہ آر ٹی ایس استعمال نہیں ہو رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم کو اطمینان دلاتے ہیں کہ الیکشن منیجمنٹ سسٹم ایک اسپیشل سافٹ ویئر ہے، اور یہ سسٹم 859 ریٹرننگ افسران کے دفتر میں دیا ہے، آر او دفتر میں 4 ڈیٹا انٹری آپریٹر، 4 لیپ ٹاپ اور آئی ٹی ایکوئپمنٹ دیے گئے ہیں۔

ڈی جی آئی ٹی نے بتایا کہ پریزائیڈنگ افسران کے موبائل میں بھی ای ایم ایس انسٹال کیا گیا ہے، پریزائیڈنگ افسران اپنے موبائل پر فارم 45 کی تصویر لے کر ریٹرننگ افسر کو بھیجیں گے، اگر سگنل نہیں آ رہے ہوئے تو جب سگنل آئیں گے تو فارم 45 خودبخود آر او کے پاس پہنچ جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پریزائیڈنگ افسر کو سیکشن 95 کے تحت آر او کے پاس جانا ہے، پریزائیڈنگ افسر اپنے موبائل پر فارم 45 ریٹرننگ افسر کو دکھا سکتا ہے، فارم 45 پریزائیڈنگ افسر کے موبائل میں خود کار طور پر لاک ہوجائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ آر او فارم 47 بناتے وقت تسلی کرلے گا کہ پریزائیڈنگ افسر کے موبائل میں فارم 45 لاک ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.