نوابشاہ: سابق صدر آصف زرداری نے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے کلین سوئپ کرنے کی امید کا اظہار کیا ہے۔
نوابشاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے اور امید ہے کہ پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے عوام دوست منشور دیا ہے، پیپلز پارٹی کے سواکسی جماعت نے عوام دوست منشور نہیں دیا۔