چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں موبائل فون سروس کی بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ موبائل فون سے لینڈ لائن پر بھی کال نہیں کی جا سکتی، صرف وی پی این کام کر رہے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں موبائل فون سروس فوری بحال کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کو کہا ہے موبائل فون بندش پر الیکشن کمیشن اور عدالت سے رجوع کریں۔