Ultimate magazine theme for WordPress.

ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں سوشل سائنسز کی کیٹیگری میں میں نئے ریسرچ جرنل کا افتتاح

0

ہوم اکنامکس یونیورسٹی میں سوشل سائنسز کی کیٹیگری میں میں نئے ریسرچ جرنل کا افتتاح
لاہور (الجزیرہ ویب ڈیسک) یونیورسٹی آف ہوم اکنامکس نے تحقیق کو فروغ دینے کے لیے اپنا نیا ریسرچ جرنل لانچ کر دیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی نے ریسرچ جرنل کا افتتاح کیا۔ جرنل آف جینڈر اینڈ سوشل انکوائری شعبہ سوشیالوجی اینڈ جینڈر اسٹڈیز اور ویمن ڈویلپمنٹ سنٹر کے تحت شائع کیا گیا ہے۔ وائس چانسلر نے ریسرچ جرنل کا افتتاح کرتے ہوئے بتایا کہ ریسرچ جرنل کی پہلی اشاعت میں امریکا کی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز کے تحقیقی مقالہ جات بھی شامل ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ریسرچ جرنل کے اجرا سے یونیورسٹی میں تحقیقی کام کو فروغ ملے گا۔ پروفیسر ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی نے بتایا کہ ریسرچ جرنل کی ایڈیٹر ڈاکٹر ارم رباب، منیجنگ ایڈیٹر ڈاکٹرطیبہ سہیل کی محنت سے پہلا والیم شائع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہوم اکنامکس یونیورسٹی ریسرچ کو اپنی ترجیحات میں شامل کر چکی ہے اور تحقیقی کام ہی یونیورسٹی کی شناخت بنیں گے۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی فیکلٹی پر زور دیا کہ وہ تحقیقی مقالہ جات کی اشاعت کے ذریعے علمی شعبوں میں اپنی خدمات سر انجام دیں۔ ریسرچ جرنل کی افتتاحی تقریب میں ہوم اکنامکس یونیورسٹی کے شعبہ جات کے سربراہان نے بھی شرکت کی جبکہ ریسرچ جرنل کی اشاعت کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا۔1471

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.