Ultimate magazine theme for WordPress.

جنرل ہسپتال کے، ڈاکٹرز نے بروقت کامیاب آپریشن کر کے زخمی کی جان بچا لی

0

جنرل ہسپتال کے، ڈاکٹرز نے بروقت کامیاب آپریشن کر کے گلے پر ڈور پھرنے سے شدید زخمی کی جان بچا لی
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر زخمی کو مفت بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں‘پروفیسر الفرید ظفر
لاہور (الجزیرہ ویب ڈیسک)جنرل ہسپتال لاہور کے ڈاکٹروں نے بروقت براہ راست کامیاب سرجری کر کے گلے پر ڈور پھرنے سے شدید زخمی کی جان بچا لی۔ ایم۔ایس ڈاکٹر فریاد حسین کے مطابق گلے پر ڈور پھرنے سے مقامی شہری صابر مسیح کی گلے کی جوگلر وین کٹ گئی تھی، جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال لایا گیا۔ ڈاکٹرز نے خون بہتا دیکھ کر زخمی کو بغیر پرچی بنوائے براہ راست آپریشن تھیٹر منتقل کر کے فوری میجر سرجری کر کے اس کی جان بچا لی۔ایم ایس جنرل ہسپتال ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا ہے کہ زخمی صابر مسیح کی حالت اب خطرہ سے باہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر زخمی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔علاوہ ازیں پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر محمد الفرید ظفر کا کہناتھا کہ گردن پر ڈور پھرنے سے شدید زخمی حالت میں آنے والے صابر مسیح کی جان بچانے کیلئے ایل جی ایچ کے ہیلتھ پروفیشنلز نے نازک صورتحال کا اندازہ کرتے ہوئے فوری آپریشن سر انجام دیا جو ان کی پیشہ وارانہ مہارت اور معاملہ فہمی کا عکاس ہے، جس سے ایک قیمتی انسانی جان ضائع ہونے سے بچ گئی۔ پروفیسر الفرید ظفر نے بروقت اقدام اٹھانے پر ڈاکٹرز و نرسز کی پیشہ وارانہ مہارت کی بھی تعریف کی۔ بعدازاں ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین نے زخمی صابر مسیح کی عیادت کی۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.