صدر مملکت آصف علی زرداری کا چین کے علاقے شی زانگ میں زلزلے میں قیمتی جانی نقصان پر اظہار افسوس
اسلام آباد (لجزیرہ ویب ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے علاقے شی زانگ میں زلزلے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس اظہار کیا ہے۔ منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے زلزلے میں ہلاکتوں اور مالی نقصان پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں چینی حکومت، عوام اور زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں اپنے چینی بھائیوں اور بہنوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ صدر مملکت نے زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
آپ یہ بھی پسند کریں