منی لانڈرنگ کیس،وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے بریت کی درخواستیں دائر کردی
الجزیرہ ویب ڈیسک
لاہور وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کردی ہیں۔
احتساب عدالت لاہور کے جج قمر الزمان نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کی۔
امجد پرویز ایڈووکیٹ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی منی لانڈرنگ کیس میں بریت کی درخواستیں دائر کیں۔
عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی دائر درخواست منظور کرلی جب کہ شہباز شریف اور دیگر کی بریت کی درخواستوں پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 19جولائی تک ملتوی کر دی۔