Ultimate magazine theme for WordPress.

انٹرنیشنل ٹینس کورٹس اور پہلی پنجاب ٹینس اکیڈمی کا افتتاح کردیا گیا

0

لاہور (ویب ڈیسک )سپورٹس بورڈ پنجاب کے جدید سہولیات سے آراستہ انٹرنیشنل ٹینس کورٹس اور پہلی پنجاب ٹینس اکیڈمی
کا افتتاح کردیا گیا،
سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرزپنجاب اسد اللہ فیض نے نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں نیشنل ٹینس سٹار اوشنا سہیل کے ساتھ شاٹ کھیل کر افتتاح کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی،انٹرنیشنل ٹینس کھلاڑی اعصام الحق اور نیشنل چیمپئن اوشنا سہیل، سیکرٹری لان ٹینس ایسوسی ایشن رشید ملک، ڈائریکٹر سپورٹس ندیم قیصر، ڈائریکٹر یوتھ افیئرز سید عمیر حسن، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تنویر شاہ،ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس چاند پروین،ڈپٹی ڈائریکٹر رؤف باجوہ اورچیف سپورٹس کنسلٹنٹ محمدحفیظ بھٹی بھی موجود تھے،

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب اسد اللہ فیض نے کہا ہے کہ ٹینس کے کھلاڑیوں کے لئے آج خوشی کا دن ہے، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں 5 سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹس کھلاڑیوں کے لئے اوپن کر دیئے ہیں،

پبلک سیکٹر میں یہ پہلی ٹینس اکیڈمی ہے جو عالمی معیار کے مطابق بنائی گئی ہے، ٹینس اکیڈمی میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ ہمارے کھلاڑی عالمی مقابلوں کی تیاری کرسکیں، انٹرنیشنل کوچز ٹینس اکیڈمی میں کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے، ٹینس اکیڈمی میں جونیئر کھلاڑیوں کیلئے الگ چار تربیتی کورٹس بنائے ہیں، مستحق کھلاڑ یوں کو مفت سہولیات دیں گے، محکمہ سپورٹس پنجاب جلد ٹینس کے تین بڑے ایونٹ منعقد کرارہا ہے جن میں پنجاب اوپن ٹینس، نیشنل ٹینس ٹورنامنٹ اور ایشیئن جونیئر ٹینس چیمپئن شپ شامل ہیں،

ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب محمد طارق قریشی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ٹینس اکیڈمی میں انڈر 16کھلاڑیوں کو تربیت دی جائیگی، سینئر کھلاڑی کوچنگ کر کے نئے کھلاڑیوں کو تیار کریں گے، دو روز قبل ٹیبل ٹینس اکیڈمی کا بھی افتتاح کیا ہے، مزید اکیڈمیز بھی قائم کریں گے، ان اکیڈمیز کے قیام کا مقصد گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ تیار کرنا ہے تاکہ کھلاڑیوں کا بیک اپ تیار ہوسکے، انہوں نے کہا کہ امید ہے پہلی پنجاب ٹینس اکیڈمی سے اچھے کھلاڑی نکلیں گے، ہماری ترجیح انڈر 16کھلاڑیوں کی کھیپ تیار کرنا ہے۔

انٹر نیشنل ٹینس پلیئر اعصام الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے بہت بڑا کام کیا ہے جس پر میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب اور ڈی جی سپورٹس پنجاب کو مبارکباد دیتا ہوں، سپورٹس بورڈ پنجاب نے عالمی معیار کے ٹینس کورٹس بنا کر اپنا کام کردیا ہے، اب کھلاڑیوں کا کام ہے کہ وہ محنت کریں، آج نئے کھلاڑیوں کو جو سہولیات مل رہی ہیں کاش ہمیں بھی ملتیں، نئے کھلاڑیوں کو اب کچھ کرکے دکھانا ہوگا، ٹینس کورٹس میں جدید سہولیات ہیں جن کو دیکھ بہت خوشی ہورہی ہے،

نیشنل ٹینس چیمپئن عقیل خان نے کہا ہے کہ عالمی میعار کے ٹینس کورٹس تیار ہونے سے اب کھلاڑی کوئی شکایت نہیں کرسکتے ہیں کہ سہولیات نہیں ہیں،کھلاڑیوں کواب محنت کرنا ہوگی اور دنیا کا مقابلہ کرنا ہوگا،سٹیٹ آف دی آرٹ ٹینس کورٹس دیکھ کر خوشی ہوئی ہے، افتتاحی تقریب میں انٹرنیشنل ٹینس سٹار اعصام الحق اور نیشنل چیمئن عقیل خان، نیشنل ٹینس سٹار اوشنا سہیل اور ٹینس پلیئر نور ملک کے درمیان نمائشی میچز کھیلے گئے

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.