ویڈیو میں روحیل اصغر کو شہری پر تشدد اور اسے دھکے دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
لاہور (این این آئی) لاہور کے حلقے این اے 121سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار الحاج شیخ روحیل اصغر کی کارکن کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔(ن) لیگ کے این اے 121کے امیدوار شیخ روحیل اصغر کی کارکن سے تلخ کلامی ہوئی تھی۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیگی ووٹر نے مسلم لیگ(ن) کے رہنما الحاج شیخ روحیل اصگر سے گلہ کیا کہ ہماری گلی میں گندا پانی کھڑا ہے جس سے بیماریاں پھیل رہی ہیں اور بچے بیمار ہو رہے ہیں لہٰذا گندے پانی کا نکاس کیا جائے۔
شیخ روحیل اصغر نے دیگر کارکنوں کے سامنے اسے دھکے دیئے اور تھپڑ مارا۔ویڈیو میں روحیل اصغر کو شہری پر تشدد اور اسے دھکے دینے سمیت شہری کو وہاں سے نکالے جاتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔