پنجاب کابینہ میں کس کو کون سا محکمہ ملے گا؟وزرا کے محکمو ں کے نام سامنے آگئے
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد محکمہ صحت،میاں اسلم اقبال ہاؤسنگ اور انڈسٹریز ،میاں محمود الرشید بلدیات ،مراد راس اسکولز ایجوکیشن کے وزیر ہوں گے۔
اس کے علاوہ علی افضل ساہی وزیرمواصلات، لطیف نذر مائنز اینڈ منرل محکمے کے وزیر ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق راجا بشارت وزیر پارلیمانی امور ،پراسیکوشن اور کواپریٹو ،نوابزداہ منصور محکمہ مال ، سردار محسن لغاری خزانہ،پی اینڈ اور سردارشہاب الدین سوشل ویلفیئر محکمے کے وزیر ہوں گے۔
سردارحسنین بہادر دریشک محکمہ خوراک اینڈ لائیو اسٹاک ،عنصر مجید نیازی محکمہ لیبر ، ملک تیمو ر کھیل، منیب سلطان چیمہ ٹرانسپورٹ، علی عباس شاہ فاریسٹ اینڈ وائلڈ لائف ،سردار ہاشم ڈوگر محکمہ داخلہ ،سردار آصف نکئی محکمہ ایکسائز ،راجا یاسر ہمایوں ہائیر ایجوکیشن ،خرم شہزاد ورک محکمہ قانون اور حسین جہانیا ں گر دیزی مکمہ زراعت کے وزیر ہوں گے۔
عمران خان نے 21 رکنی پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی
ذرائع کے مطابق احمد اویس کو دوبارہ پنجا ب کا ایڈووکیٹ جنرل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مسرت جمشید چیمہ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی اور اطلاعات کا محکمہ دیے جانے کا امکان ہے۔
ارسلان خالد کو بھی وزیر اعلیٰ کا معاون خصوصی بنایا جائے گا اور انہیں آئی ٹی کا محکمہ دیا جائے گا۔