پشاور سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی انجینیئر فہیم نے کہا ہے کہ عمران خان جو کہتا ہے وہ کرتا نہیں، عمران خان نے اداروں کو مضبوط کرنے کا کہا تھا، خیبرپختونخوا کے اداروں میں غیرمتعلقہ بندوں کو لگایا گیاجس سے ادارے تباہ ہوئے۔
تحریک انصاف کے ایم پی اے انجینیئر فہیم احمد خان کا کہنا تھا کہ پارٹی کا دفاع کرنا مشکل ہوگیا ہے اس لیے پارٹی سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جو کہتا ہے وہ کرتا نہیں، کہا گرین پاسپورٹ کو عزت دوں گا لیکن گرین پاسپورٹ رینکنگ میں 124 سے 197 پر چلا گیا ہے، اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا میں ایسا افسر لگایا گیا جو کیسز فارورڈ ہی نہیں کرتا۔
ان کا کہنا تھا کہ 75 سالوں میں اتنی کرپشن نہیں ہوئی جتنی تحریک انصاف کی دور میں ہو رہی ہے، محکموں میں سفارشی لوگ آ رہے ہیں۔ ایم پی ایز کے ہاتھوں میں کچھ نہیں سب کچھ انتظامیہ اور بیوروکریسی کر رہی ہے۔
تحریک انصاف کے ایم پی اے فہیم نے کہا کہ میرٹ کی بات ان کے سامنے کرنا ایسا ہے جیسے میں گالی دے رہا ہوں، ایسا لگ رہا ہے جیسا اپوزیشن کا ایم پی اے ہوں۔