سعودی عرب،پرانی گاڑیوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں کمی
الجزیرہ ویب ڈیسک
ریاض سعودی عرب میں ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے پرانی گاڑیوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق کسٹم اتھارٹی نے کہا ہے کہ پرانی گاڑیوں کے سودے کی مجموعی رقم کی بجائے منافع کے مارجن پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس لیا جا سکے گا جس پر عمل درآمد یکم جولائی 2023سے ہو گا۔
حکام کے مطابق منافع کے مارجن کے حساب سے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کا اختیار پرانی گاڑیوں پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس کم کرنے کی غرض سے دیا جا رہا ہے، اتھارٹی نے کہا ہے کہ منافع کے مارجن پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس لگانے کا طریقہ لازمی نہیں ہے، اس کا اختیار دیا گیا ہے، سودے کی پوری رقم پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس لگایا جا سکتا ہے۔
منافع کے مارجن کے اصول کے مطابق ویلیو ایڈڈ ٹیکس لگانے کی بعض شرائط مقرر کی گئی ہی، اہم یہ ہے پرانی گاڑی استعمال کے قابل، اتھارٹی سے منظوری حاصل ہو، گاڑی سعودی عرب میں موجود ہو اور یہاں استعمال کی جا چکی ہو، گاڑی فروخت کرنے والا اتھارٹی کے پاس ویلیو ایڈڈ ٹیکس دینے والے فریق کی حیثیت سے رجسٹرڈ ہو۔