بیٹا بھوک سے بھیک مانگنے پر مجبور، والدین گرفتار
الجزیرہ ویب ڈیسک
نیو یارک امریکی ریاست جارجیا میں ماں، باپ کو 10سالہ بیٹے کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 10سالہ لڑکا بھوک کی حالت میں پڑوس کے علاقے میں گروسری کی دکان تلاش کر رہا تھا جہاں وہ کھانے کے لیے بھیک مانگ سکے۔پولیس کے مطابق 10سالہ لڑکا پریشان، ننگے پاؤں اور بھوکا تھا اور درخواست کر رہا تھا کہ اسے اپنے گھر واپس نہ لے جایا جائے۔
لڑکے کو تحویل میں لیتے وقت اس کا وزن 18کلو کے قریب تھا۔پویس نے ماں ٹائلر اور باپ کرسٹا شنڈلی کوگرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان پر قتل کی کوشش، قید، بچوں کے ساتھ ظلم اور دیگر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔