طلاق دینے پر بیوی کا 1کروڑ کا مطالبہ، شوہر نے 2لاکھ دے کر قتل کرا دیا
الجزیرہ ویب ڈیسک
نئی دہلی (انٹر نیوز)بھارت میں شوہر نے پیسے دے کر اپنی بیوی کو قتل کرا دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 35سالہ خاتون کو گھر میں چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا گیا جس کی لاش پولیس نے تحویل میں لے لی ہے۔
بھارتی پولیس کے مطابق ایس کے گپتا نے خاتون سے گزشتہ برس نومبر میں 45سالہ معذور بیٹے کا خیال رکھنے کے لئے شادی کی تھی لیکن ایسا نہ کرنے پر شوہر نے اسے طلاق دینے کا فیصلہ کیا جس پر خاتون نے ایک کروڑ روپے کا مطالبہ کردیاجس پر اس نے بیوی کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا۔
شوہر نے قتل کی منصوبہ بندی میں ملوث شخص کو 10لاکھ روپے دینے کا وعدہ کیا اور ایڈوانس کے طور پر 2لاکھ 40ہزار روپے دیئے جس کے بعد ملزم نے ساتھی کے ہمراہ جا کر گھر میں خاتون کو چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا۔
ملزمان نے واقعے کو ڈکیتی کا رنگ دینے کے لیے گھر کا سامان بکھیر دیا تھا، پولیس نے تفتیش کے بعد منصوبہ بندی کا پتا لگا کر مقتولہ کے شوہر، اس کے بیٹے اور قتل کرنے والے دونوں افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔