Ultimate magazine theme for WordPress.

بچے ہمارا مستقبل،پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیرصحت

0

پولیو مہم شروع،23ملین سے زائد بچوں کوقطرے پلانے کا ہدف مقرر

اسلام آباد( الجزیرہ ویب ڈیسک)ملک بھر میں پانچ روزہ پولیو مہم شروع ہوگئی ہے جس میں 23ملین سے زائد بچوں کوحفاظتی قطرے پلوانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں پانچ روزہ پولیو مہم شروع ہوگی ہے، دو مرحلوں میں ہونے والی پولیو مہم کاپہلا مرحلہ 15سے19مئی تک ہوگا، اس دوران پنجاب کے 12، بلوچستان کے 18اور سندھ کے 17اضلاع میں پولیو مہم کے تحت بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔دوسرے مرحلے میں 22سے 26مئی تک پولیو مہم کے تحت خیبرپختونخوا کے 18اضلاع میں حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔

وفاقی وزیر برائے صحت عبدالقادرپٹیل نے پولیو مہم کے آغاز پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، والدین سے اپیل ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

انہوں نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کو مستقل معذوری سے بچانا ہے، 29مئی سے5جون تک جنوبی خیبرپختونخوا کے7اضلاع میں بھی مہم شروع کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ تقریبا ایک لاکھ سے زائد تربیت یافتہ صحت محافظ انسدادِ پولیو مہم کا حصہ ہیں۔

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.