Ultimate magazine theme for WordPress.

ڈیلٹا سکول تربت / صوبائی سیکرٹری کا دورہ / اطمینان کا اظہار

0

ڈیلٹا سکول تربت / صوبائی سیکرٹری کا دورہ / اطمینان کا اظہار

تربت صوبائی سیکرٹری فیشریز بلوچستان ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی نے دورہ تربت کے موقع پر گزشتہ روز ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن مکران عبدالغفور دشتی کے ہمراہ ڈیلٹا سکول کے میٹرک کے امتحانی سینٹر کا دورہ کرکے امتحانی عمل کا بغور مشاہدہ و معائنہ کیا۔۔ اس موقع پر انہوں نے دیکھا کہ طلباء و طالبات پُرسکون و منظم ماحول میں بغیر نقل کیئے اپنے پرچے حل کررہے ہیں۔ جس پر صوبائی سیکرٹری نے انتہائی مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا کہ وہ ایک بہترین تعلیمی ادارے کے سینٹر کا دورہ کرکے خوشی محسوس کررہے ہیں۔ ڈیلٹا سکول کے امتحانی سینٹر کو مثالی قرار دیکر ڈیلٹا سکول کے ڈائریکٹر و پرنسپل مراد اسماعیل بلوچ کو انکی کاوشوں پر شاباشی دی کہ انہوں نے ڈیلٹا کے نام بہترین ادارہ قائم کیاہے۔ یہ علاقے میں تعلیمی ترقی و فروغ اور نقل کے مکمل خاتمے کے جزبے کو سراہا۔

اس موقع پر پرنسپل مراد اسماعیل نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ انکے سکول میں قیام سے لیکر تاحال نقل کی بالکل بھی کوئی گنجائش نہیں رکھی جاتی ہے کیونکہ پورے سال اسٹوڈنٹس کو مکمل کورس پڑھایا اور سمجھایا جاتاہے۔ میڈیا اور سول سوسائٹی کو امتحانی سنٹر میں روزانہ شروع تا آخر میں بیٹھ کر شفافیت کی ممکنل نگرانی کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈیلٹا سکول تربت میں 2012 سے میٹرک کے پہلے بیچ سے نقل زیرو پرسٹ اور مکمل پابندی تھی۔ وش نیوز کی ٹیم نے دورہ اور جائزہ لیاتھا۔ ڈیلٹا کوالٹی تعلیم اور شاندار کارکردگی کے سبب پورے بلوچستان کے تعلیمی حلقوں میں شہرت رکھتا ہے۔ ڈیلٹا سکول و ڈیلٹا لینگویج سینٹرز سے فارغ التحصیل طلباء اور طالبات بطورِ آفیسر مختلف محکموں میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ہر سال سی ایس ایس اور پی سی ایس کے امتحانات میں ڈیلٹا کے اسٹوڈنٹس بڑی تعداد میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہیں۔ جبکہ گزشتہ سال پورے پاکستان میں تربت ٹاپ پر رہا جہاں سب سے زیادہ پاس ہونے والے امیدوار ڈیلٹا کے تھے۔ اسی طرح ملک کے بڑے تعلیمی اداروں میں داخلہ ٹسٹ میں بھی کامیاب ہورہے ہیں۔یہ کامیابی نہ صرف تربت بلکہ بلوچستان و بلوچ قوم کیلئے قابلِ فخر کارنامہ ہے

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.