تحریر :- ارفع اظہر خان
74 سال قبل پاکستان کا کرہ ارض پہ نمودار ہونا ہمارے اجداد کی انتھک محنت کا ثمر ہے۔
ان 7 دہائیوں میں ہم نہ تو اسے اسلامی جمہوریہ بنا سکے، نہ ہی یہاں فیض کے لب آزاد کرا سکے اور نہ ہی جھوٹ، گراوٹ اور بربریت سے نجات دلا سکے۔
تاریخ ساز لکھے گا کہ یہ قوم جغرافیائی آزادی کے
علاوہ کچھ حاصل نہیں کر پائ۔
ہم اب تک ذہنی غلام ہیں
آو جشن مناتے ہیں
دو پٹاخے تم پھوڑنا، دو ہی میں پھاڑوں گی، اگر کسی کو لگ بھی گیا تو کون سی انہونی بات ہے، روز ہی تو لوگ مرتے ہیں!
ہم آزاد قوم ہیں
آو جشن مناتے ہیں
مسجد، مندر، کلیسا نہ تم جاو نہ ہم جائیں، پدر ہمارے بھی ڈرتے ہیں، مائیں تمہاری بھی روکتی ہیں۔
ہم آزاد قوم ہیں
آو جشن مناتے ہیں
آواز تو تم اٹھا سکتے ہو لیکن مارے جاو گے۔
ہم آزاد قوم ہیں
آو جشن مناتے ہیں!!
– ارفع اظہر خان