بلوچستان حکومت کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کے لٸے بھرپور اقدامات، رواں سال نیشنل گیمز سمیت میگا سپورٹس ایونٹس منعقد ہوں گے
تحریر ۔ مہک شاہد
سال 2020 میں کورونا واٸرس کی وجہ سے پاکستان بھر میں جہاں تعليم، صحت، معیشت اور دیگر شعبوں میں نظام زندگی بری طرح سے متاثر ہوٸی وہيں کھیلوں کے میدان بھی بری طرح متاثر ہوۓ۔ بڑے بڑے سپورٹس ایونٹس عالمی وبا کی وجہ سے ملتوی ہوۓ۔
چونکہ سال 2020 کووڈ 19 کا سال رہا ہے لیکن اس کے باوجود بلوچستان بھر میں بڑے بڑے سپورٹس ایونٹس کا کامیاب انعقاد ہوا جوکہ موجودہ صوبائی حکومت وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی سربراہی میں صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان عبدالخالق ہزارہ، صوبائی سیکرٹری کھیل میر عمران گچکی اور ڈاٸریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ کی کاوشوں اور انتھک محنت کی بدولت ممکن ہوا۔
گزشتہ سال بلوچستان کے لٸے کھیلوں کے حوالے سے مثبت سال ثابت ہوا۔ بلوچستان کی تاریخ میں سترہ سال بعد آل پاکستان وزیراعلی بلوچستان گولڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان بھر کے تمام صوبوں کے ساتھ ساتھ گلگت بلتستان ، اسلام آباد کی ٹیموں نے بھی شرکت کی۔ کوٸٹہ میں بلوچستان بین اقوامی اسکواش لیگ کرواٸی گٸی، کوٸٹہ میں ہونے والی یہ مسلسل تیسری بین اقوامی اسکواش لیگ تھی جس میں 32 ملکی اور 4 غیر ملکی کھلاڑیوں نے حصہ لیا، غیر ملکی کھلاڑیوں میں مصر کے دو جبکہ امریکا اور اسکاٹ لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی شریک ہوۓ۔
جھل مگسی سالانہ ڈیزرٹ جیپ ریلی 2020 کا کامیاب انعقاد کیا گیا جیپ ریلی کو دیکھنے کے لٸے ملک بھر سے بڑی تعداد میں شاٸقین نے شرکت کی۔ وزیراعلی بلوچستان مرد و خواتين کراٹے چیمپیئن شپ 2020 کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبے بھر سے عالمی سطح پر ملک کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ محکمہ کھیل امور نوجوانان حکومت بلوچستان کے زیراہتمام جشن آزادی کی مناسبت سے 14 اگست سے 26 اگست تک صوبے بھر میں سپورٹس فیسٹیول کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ اس کے علاوہ آل بلوچستان کک باکسنگ چیمپیئن شپ، سنوکر ٹورنامنٹ، انٹر کلبز ہینڈ بال چیمپیئن شپ، ووشو چیمپیئن شپ اور دیگر سپورٹس ایونٹس کا محکمہ کھیل و امور نوجوانان حکومت بلوچستان کی جانب سے انعقاد کیا گیا۔
صوبائی مشیر کھیل و امور نوجوانان عبدالخاق ہزارہ کہتے ہیں کہ ” کورونا وبا سے پہلے اور بعد میں پورے پاکستان میں کسی بھی صوبے اتنے سپورٹس کے ایونٹس نہیں ہوۓ جتنے کہ بلوچستان میں سپورٹس ایونٹس منعقد ہوۓ آگے بھی بلوچستان حکومت کھیلوں کے فروغ کے لٸے مثبت اقدامات کرۓ گی اور رواں سال کھیلوں کے حوالے سے بلوچستان کے لٸے مثبت سال ثابت ہوگا“
محکمہ کھیل و امور نوجوانان حکومت بلوچستان سال 2021 میں بڑے بڑے سپورٹس ایونٹس کروانے کے پرعزم ہیں۔ چھ جنوری سے گوادر میں ”پہلا وزیراعلی بلوچستان ساٶتھ زون فیسٹیول“ کا آغاز ہوچکا ہے جس میں سو سے زائد ٹیموں نے حصہ لیا ہے اور اس فیسٹیول میں دس سے زائد مختلف کھیل 9 اضلاع کے درميان کھیلے جارہے ہے سپورٹس فیسٹیول تیرہ جنوری تک گوادر اور لسبیلہ میں جاری رہے گا۔
ڈاٸریکٹرجنرل کھیل درا بلوچ کہتے ہیں کہ ”رواں سال سب سے بڑا ایونٹ نیشنل گیمز کا ہم جون اور جولاٸی میں کوٸٹہ کروانے جارہے ہیں جو کہ کوٸٹہ میں پندرہ سالوں کے بعد ہونے جارہا ہے اس کے علاوہ اس سال ہاکی چیمپیئن شپ، قومی باکسنگ چیمپیئن شپ، قومی اسکواش چیمپیئن شپ کوٸٹہ میں کرواٸی جاۓ گی“ درا بلوچ مزید کہتے ہیں کہ ” پاکستان سپر لیگ کی طرز پر کوٸٹہ میں کوٸٹہ پریمیئر لیگ کے انعقاد کے ساتھ ساتھ ہم اور بھی میگا سپورٹس ایونٹس موجودہ صوبائی حکومت وزیراعلی جام کمال خان کی سربراہی میں صوبے بھر میں کروانے جارہے ہیں سال 2021 ہمارے بلوچستان کے کھلاڑیوں کے لٸے خوش آئند سال ثابت ہوگا“
بلوچستان حکومت کھلاڑیوں کو مواقع اور سہوليات فراہم کرنے کے لٸے کوشاں ہے سپورٹس ایونٹس کے ساتھ ساتھ کھیل کے شعبے میں ترقياتی منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔ صوبائی سیکرٹری کھیل میر عمران گچکی کہتے ہیں کہ ”وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کے اولین مقصد کے تحت بین الاقوامی معیار کے 33 سپورٹس کمپليکسز صوبے بھر میں ببنائے جا رہے ہے اس کے علاوہ بلوچستان کے ہر ضلع میں فٹبال گراؤنڈ اور کرکٹ اکیڈمی بنائی جا رہی ہے۔ مستقبل میں صوبے بھر میں مزید کھیل کے شعبے میں ترقياتی منصوبوں پر کام ہوگا“صوبائی سیکرٹری کھیل میر عمران گچکی مزید کہتے ہیں کہ ”کوٸٹہ میں پانچ سپورٹس کمپليکسز اور کوٸٹہ کے ہر علاقے میں فٹسال گراؤنڈ کی تعميرات وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کے اولین مقصد کے تحت کی جارہی ہے“